پاکستانجرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس نے اتوار کے روز صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے

ایس پیز اور سپروائزری افسران نے گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کی، آئی جی پنجاب

گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں،پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں،آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اتوار کے روز پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام میں پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے، ایس پیز اور سپروائزری افسران نے گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود چیک کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات رہیں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد پٹرولنگ جاری رکھیں ، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، علمائے کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button