
سکول اوقات کار میں اساتذہ الیکشن سمیت کوئی بھی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے،یہ نہیں ہو سکتا کہ طلباء کلاس روم میں فارغ بیٹھے رہیں اور اساتذہ موجود نہ ہوں. 11 ویں اور 12 ویں کلاس کے طلباء کو پڑھانے کے لئے اساتذہ تعینات، طلباء کا خوشی کا اظہار، پائلٹ سکول کو ماڈل سکول بنانے کا اعلان
لاہور(خبر نگار)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول وحد ت روڈکا دورہ کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے ملاقات کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے سکول کے دورے کے دوران بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اساتذہ کی سکول اوقات کار میں الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی عائد کر دی- وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ سکول اوقات کار میں اساتذہ الیکشن سمیت کوئی بھی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے – یہ نہیں ہو سکتا کہ طلباء کلاس روم میں فارغ بیٹھے رہیں اور اساتذہ موجود نہ ہوں -طلباء کی درخواست پر وزیر اعلی محسن نقوی نے سکول کنٹین کی سہولت کو بہتر بنانے کا اعلان کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ طلباء کو سپیڈو بس سروس میں رعایتی سفر کی سہولت دی جائے گی- وزیر اعلی محسن نقوی نے کلاس رومز، گراؤنڈ اور لان کی حالت بہتر بنانے کا حکم دیا- 11 ویں اور 12 ویں کلاس کے طلباء کو پڑھانے کے لئے اساتذہ تعینات کر دیئے گئے-اساتذہ کی تعیناتی پر طلباء نے خوشی کا اظہار کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے پائلٹ سکول کو ماڈل سکول بنانے کا اعلان کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے آشوب چشم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلباء سے ملاقات کی اور پڑھائی کے بارے میں پوچھا-وزیر اعلی محسن نقوی کلاس 6 سی میں بھی گئے اور طلباء سے اسلامیات کے پیپرکے بارے میں دریافت کیا -طلباء نے وزیر اعلی محسن نقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب اسلامیات پڑھائی بھی جارہی ہے اور ہوم ورک بھی مل رہا ہے اور آپ کی ہدایت پر ہمارا اسلامیات کا پیپر اب 16 اکتوبر کو ہو گاجس کے لئے ہم تیاری کر رہے ہیں -وزیر اعلی محسن نقوی نے طلباء کی کاپیاں چیک کیں، ہوم ورک دیکھا اور طلباء سے دیگر مسائل بھی پوچھے-طلباء نے وزیر اعلی محسن نقوی کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لئے -وزیر اعلی محسن نقوی نے کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی معائنہ کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور گراؤنڈ اور لان کو بہتربنانے کے لئے پی ایچ اے کو ٹاسک دیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے فوری طور پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو سکول بلایااور کلاس رومز اور کنٹین کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں -وزیر اعلی محسن نقوی نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول وحد ت روڈ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل ماڈل سکول اور پائلٹ سکول جیسے ادارے ماضی میں اپنی مثال آپ تھے-پائلٹ سکول جیسے اداروں کا معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں – پنجاب میں 48 ہزار سکول ہیں، سب کو بیک وقت ٹھیک کرنا ممکن نہیں – سرکاری سکولوں میں بہتری لانے کے لئے ٹیم بن چکی ہے اور کام جاری ہے -سنٹرآف ایکسی لینس قائم کرنے کے لئے بھی کوشش کر رہے ہیں -وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ لاہور کے سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کے لئے 20 سے 25 ارب روپے درکار ہیں – پنجاب کے باقی سکولوں کو نظر انداز کر کے صرف لاہور کے سکولوں پر 20، 25 ارب روپے لگانا شائد مناسب نہیں -سرکاری سکولو ں کی بہتری کیلئے انتظام و انصرام پرائیویٹ اداروں کو دیا جا رہا ہے -پرائیویٹ اداروں کے سپرد کئے جانے والے سرکاری سکولوں میں کافی بہتری آچکی ہے – جس سرکاری سکول میں 300 بچے تھے، تعلیمی این جی اوز کے سپرد کرنے کے بعد 1500 طالب علم ہیں – سکول پرائیویٹائز نہیں کر رہے ہیں، ٹیچرز یہی ہوں گے، فنڈنگ بھی یہی ہو گی- انہوں نے کہا کہ پائلٹ سکول میں ایچی سن کالج سے بڑے گراؤنڈ ہیں لیکن سپورٹس سرگرمیاں زیرو کے برابر ہیں -وٹس ایپ کے ذریعے ملازمین کی لوکیشن چیک کرنے کے معاملے کا جائزہ لیں گے – صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری سکولز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-







