پاکستانسٹیسیاستصحت

سروسز ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا، گراؤنڈ فلور پر انتہائی نگہداشت کا یونٹ بنے گا،وزیر اعلی محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ

سمز لیب کا بھی دورہ کیا،ریونیو نہ ہونے کے برابر، مریضوں اور سٹاف کے واش رومز پر تالے، وزیر اعلی سہولتوں کے فقدان پر برہم

ایم ایس اور دیگر انتظامی دفاتر بیسمنٹ میں منتقل ہوں گے، اپ گریڈیشن پر 4 ارب روپے لاگت آئے گی، کام 90 روز میں مکمل کرنے کا ٹاسک

لاہور(خبر نگار)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر سروسز ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا، گراؤنڈ فلور پر انتہائی نگہداشت کا یونٹ بنے گا -ایم ایس اور دیگر انتظامی دفاتر بیسمنٹ میں منتقل ہوں گے، اپ گریڈیشن پر 4 ارب روپے لاگت آئے گی-وزیر اعلی محسن نقوی نے آج سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اوراپ گریڈ یشن کا کام 90 روز میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا- وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے ماسٹر پلان پر جلد عملدرآمد کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ گراؤنڈ اور دیگر فلورز کو فوری طور پر خالی کرا کر 16 اکتوبر سے اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا جائے اور 3 شفٹ میں کام کیا جائے-وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو اپ گریڈیشن پلان پر عملدرآمد کے لئے ہدایات دیں -وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ ذاتی طور پر اپ گریڈیشن کے کام کی مانیٹرنگ کروں گا -وزیر اعلی محسن نقوی نے سمز لیب کا دورہ کیا اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے سہولتوں کا معائنہ کیا -سمز لیب کا ریونیو نہ ہونے کے برابرتھا، مریضوں اور سٹاف کے واش رومز پر تالے تھے،وزیر اعلی محسن نقوی نے سمز لیب میں سہولتوں کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹیسٹ سے حاصل ہونے والے ایک روز کے ریونیو کا ریکارڈ بھی چیک کیا -وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ سے ایک روز میں 56 ہزار روپے ریونیو حاصل ہوا-وزیر اعلی محسن نقوی نے سمز لیب میں سہولتیں اور ٹیسٹ کا معیار بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سمز لیب سے کم ازکم روزانہ 10 لاکھ روپے ریونیو حاصل ہونا چاہیے -ایک مریض نے ٹیسٹ باہر سے کرانے کی شکایت کی جس پر وزیر اعلی محسن نقوی نے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ٹیسٹ باہر سے کرانے کی انکوائری کا حکم دیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں بے ہنگم پارکنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پارکنگ کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے لئے نئی لفٹ تنصیب کرنے کا حکم دیا-انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے دوران چھتوں میں سیم کو بھی مستقل طور پر درست کیا جائے – صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سپیشل سیکرٹری صحت، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button