
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے قریب پل پر کار اور موٹر سائیکل سوار نصف درجن سے زائد مسلح ڈاکو اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن کے ملازمین سے 71 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن کے ملازمین جناح اسپتال کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر کار میں جا رہے تھے، مسلح ڈاکوؤں نےانہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں جلد ڈاکوؤں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔






