
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی
لاہور (خبر نگار) ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت کی ہدایت پر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ تھیں،اس موقع پر ڈائریکٹریوتھ افیئرزسید عمیر حسن بھی موجود تھے مختلف یونیورسٹیز کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے، ذہنی صلاحیتوں سے آگہی کیلئے یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی یہ تقریب خوش آئند ہے اس طرح کے پروگرامز کامنعقد ہونا ضروری ہے زندگی کی دوڑ میں مؤثر اور مثبت ذہنی صلاحیتوں کا استعمال ضروری ہے تاکہ ہر فرد ملک ملت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرے اور اس کا فائدہ ملک اور قوم کو ہو اور ہم با حیثیت قوم دنیا میں ترقی کرسکیں، ایک اچھا ذہن ہی اچھی تحلیق کا باعث بنتا ہے تقریب میں سوالات اور جوابات کا بھی سیشن ہوا، تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ یوسف اور مس انعم کو شیلڈز پیش کیں۔







