
سفاک ملزم قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکے گا:محسن نقوی لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت، انصاف کی یقین دہانی
لاہور(خبر نگار)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں مبینہ زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے – وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملزم کو جلد گرفتارکر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے اورمظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک ملزم قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکے گا-وزیر اعلی محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ پر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انصاف کی یقین دہانی کرائی-







