سٹی

بارش اور موسم کی بدلتی صورت حال، گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے72کیس رپورٹ

ضلعی انتظامیہ نے 1241 مقامات سے لاروا برآمدکر کے تلف کر دیا

ڈی سی لاہور کا فیلڈ کا اچانک دورہ، انتظامی افسران کی بھی کیس رسپانس، سرویلنس معیار کی چیکنگ

لاہور (خبر نگار) بارش اور موسم کی بدلتی صورت حال، گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے72کیس رپورٹ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ نی ایکشن لیتے ہوئے 1241 مقامات سے لاروا برآمدکر کے تلف کر دیا۔ ڈی سی لاہورخود بھی فیلڈ مانیٹرنگ پر رہیں اور تمام انتظامی افسران نے بھی ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ٹیموں کی کارکردگی، کیس رسپانس اور سرویلنس کے معیار کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے یوسی 77 قلعہ گجر سنگھ کا اچانک دورہ کیااور کنفرم ڈینگی کے گھر اور اطراف میں کیس ریسپانس کا جائزہ لیا اور علاقہ میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر ایریا انچارج کی سرزنش کی اور واسا کو فوری انخلاء کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے رہائشی علاقہ میں جانوروں کی موجودگی پر کارپوریشن کو مقدمہ درج کرنے اور فوری انخلاء کی ہدایت بھی کی۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے سیکٹر ایل، ڈی ایچ اے فیز ون میں ان ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا اور ایک گھر سے پازیٹو لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروایا گیا اور اطرافی گھر چیک کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یو سی 134، نشتر ٹاؤن کا دورہ کیا اور اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 38، میں ڈینگی کیس رسپانس کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی، 120 میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 72 کیس رپورٹ ہوئے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کل 1241 مقامات سے لاروا برآمد کیا گیا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں ڈینگی ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیں اور کہا کہ عوام سے بھی گزارش ہے کہ ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button