جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متحدہ عرب امارات سے ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار

رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 123 ہو گئی۔

گجرات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عادل محمود کو دبئی سے گرفتار کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا گیا ہے یوں رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 123 ہو گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گجرات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عادل محمود کو دبئی سے گرفتار کیا گیا، ملزم گذشتہ برس قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھااور بالاخر ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان پہنچ گئی، مزید کاروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے اور زیادہ سے زیادہ اشتہاریون کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button