
شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میرے مخالفین مجھ سے 16 ماہ کی کارکردگی کے بارے میں سوالات اور تنقید کرتے ہیں، میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو نواز شریف واپس نہیں آسکتے تھے، جلسے اور سیاست نہیں ہوسکتی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہا ہے، آپ نے استقبال کیلیے نکلنا ہے، اگر اللہ نے چاہا تو نواز شریف اقتدار میں آکر پاکستان کے تمام مسائل کو حل کردے گا ۔
’فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے، فلسطینوں اور کشمیریوں کو اُن کا حق ملنا چاہیے‘۔







