پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں انڈے کا عا لمی دن شاندار طریقے سے منا یا گیا

دن کی منا سبت سے عوا م النا س میں انڈو ں کی افا دیت کو اُ جا گر کر نے کے لیئے آگا ہی واک اور سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپا ر ٹمنٹ آف پو لٹر ی پرو ڈکشن نے گذ شتہ روز راوی کیمپس پتو کی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ایجو کیشنل کمپلیکس میں پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن اور رومی پولٹری کے با ہمی اشتراک سے انڈا صحت مند مستقبل کا ضا من کے تھیم پر ورلڈ ایگ ڈے شاندار طریقے سے منا یا،عا لمی دن کی منا سبت سے لو گوں کے ذہنو ں میں انڈو ں کی افا دیت اُ جا گر کر نے کے لیئے راوی کیمپس پتو کی میں آگا ہی واک،سیمینار، انڈ ے کھا نے اور انڈوں سے ڈشز بنا نے کے مقا بلوں کا انعقاد بھی کیا گیا نیز سپیشل ایجو کیشن سکول سے آئے طلبہ نے ملی نغمے بھی گائے۔
سیمینار کی صدارت چیئر مین پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن نارتھ زون چوہدری نصرت طاہر نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمدڈین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر صا ئمہ،چیئر مین ڈیپا ر ٹمنٹ آف پو لٹر ی پرو ڈکشن ڈاکٹر شاہد محمود، جنرل مینیجر رومی پولٹری طاہر جٹھل کے علا وہ پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر سے پو لٹر ی ما ہر ین، مختلف تعلیمی ادارو ں سے طلبا و طالبات، ویٹر نری یونیو رسٹی کے مختلف شعبہ جات سے اسا تذہ و طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے چوہدری نصرت طاہر نے کہا کہ پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن دوبارہ سکول میل پروگرام شرو ع کر رہا ہے جس کے تحت بڑ ھتی عمر کے سکول میں پڑھنے والے بچو ں کو روزا نہ کی بنیاد پر ان کے کلاس روم میں ایک انڈا اور ڈرم سٹک دی جائے گی تا کہ طلبہ میل نیو ٹریشن جیسے مسا ئل سے محفوظ رہیں۔اُ نہوں نے مزید کہا کہ انڈا کو روزا نہ کی خوراک کا حصہ بنا نا ہی میل نیو ٹریشن جیسے مسا ئل سے نپٹنے کا وا حدحل ہے۔
ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ انسا نی جسم کی نشو نما کے لیئے دودھ کی طر ح پولٹری گوشت اور انڈے کا استعمال انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے۔ اُ نہو ں نے طلبہ کو سو شل میڈیا کے استعمال سے لوگوں کے ذہنوں میں پولٹری گوشت اور انڈوں کی اہمیت کو اُ جا گر کرنے نیز پولٹری فیڈ سے متعلقہ پا ئی جانے والی منفی سوچ کو بدلنے کے لیئے آ گا ہی پھیلا نے پر زور دیا۔اُ نہو ں نے کہا کہ انڈا لحمیات حا صل کرنے کا سستا زریعہ ہے نیزملک میں انڈو ں اور پولٹری گوشت کی پیداوار بڑ ھانے کی ضرورت و اہمیت پر بھی زور دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ اور ڈاکٹر شا ہد محمود نے انڈوں کی اہمیت و افا دیت سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر روشنی ڈالی اور حا ضرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قبل ازیں ڈاکٹر نسیم احمد نے یونیورسٹی طلبہ و فیکلٹی ممبران کے ہمراہ واک کی قیا دت کر تے ہو ئے راوی کیمپس کے اے بلاک کا چکر لگا یا۔سیمینار کے ا ختتا م پر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ڈاکٹر صا ئمہ سمیت دیگر مہما نو ں کے ہمراہ انڈوں سے بنی ڈشز اور انڈے کھانے کے مقا بلو ں میں پو زیشنیں حا صل کر نیوالے طلبا و طالبات کے درمیان کیش پرائز انعا ما ت بھی تقسیم کیئے۔ویٹرنری یونیورسٹی کے دوسرے کیمپسز میں بھی ورلڈ ایگ ڈے منا یا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button