تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے بوا ئز ہاسٹل "پا شا ہال” کا افتتا ح کیا

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے گذ شتہ رو ز راوی کیمپس پتو کی میں نئے تعمیر ہو نے والے بوا ئز ہاسٹل پا شا ہال کا افتتا ح کیا جبکہ پرنسپل آفیسر پرو فیسر ڈاکٹر ارشد جا وید،پرا جیکٹ ڈائر یکٹر شاہنواز بخا ری کے علا وہ فیکلٹی و سٹاف ممبران کی کثیر تعداد اس مو قع پر مو جو د تھی۔ بوا ئز ہاسٹل 26 کشادہ،ہوا دار کمرو ں پر مشتمل ہے جس میں 100 طالب علم آسا نی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ہا سٹل میں کمرے ضروریا ت زند گی کی بنیا دی سہو لیات سے آرا ستہ ہیں اور یہ پراجیکٹ تقر یباً 6کروڑ 83 لاکھ رو پوں کی لا گت سے دو سال کے عر صہ میں مکمل ہو ا ہے۔اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے ہمیشہ ہی اپنے طلبہ کو آرام دہ رہا ئشی سہو لیات مہیا کرنے کی طرف کی خصو صی تو جہ دی ہے نیز طلبہ کو کو قوا عد و ضوا بط کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کے کمرو ں کو صا ف ستھرا رکھنے کی بھی تلقین کی۔اُ نہو ں نے ہاسٹل کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا جا ئزہ لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button