سٹیسیاست

وزیراعلی محسن نقوی کا ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان کادورہ، کنواں امرت جل کا معائنہ کیا،پانی کو بوتلوں میں پیک کرنے کی ہدایت

وزیراعلی اوروفد کے ارکان کو عزت واحترام کے لئے سروپہ پہنائے گئے، خصوصی طور پر لنگر ہال گئے اور سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا

پانی کو بوتلوں میں پیک کرکے سکھ یاتریوں کو دیا جائے گا، بابا گروونانک کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے،محسن نقوی

لاہور (خبرنگار)نگران وزیراعلی محسن نقوی نے آج ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان کادورہ کیا۔پربندھک کمیٹی کے چیئرمین و عہدیداروں گیانی پریم سنگھ،گیانی دیا سنگھ اور بلوند سنگھ نے وزیراعلی محسن نقوی کااستقبال کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کنواں امرت جل کا معائنہ کیا اور کنواں امرت جل کے پانی کی بوتلوں میں پیکنگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ پانی کو بوتلوں میں پیک کرکے سکھ یاتریوں کو دیا جائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کنواں امرت جل کے لئے خصوصی واٹر پلانٹ لگانے کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے کہا کہ سکھ برادری کے مذہبی مقامات کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ بابا گروونانک کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے بابا گروونانک کے جنم استھان پر حاضری دی۔سنگھ صاحب نریند سنگھ نے پاٹ کیا اور حکم نامہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی اور وفد نے پاٹ سنا۔وزیراعلی محسن نقوی اوروفد کے ارکان کو عزت واحترام کے لئے سروپہ پہنائے گئے۔وزیراعلی محسن نقوی اور وفد نے 1921میں شہید ہونے والے سکھ رہنماؤں کی یاد میں شہیدستان پالکی صاحب کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلی خصوصی طور پر لنگر ہال گئے اور سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔وزیراعلی محسن نقوی اور وفد نے سکھ رہنماؤں کی میزبانی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے اقلیتی برادریوں خاص طور پر سکھ برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے سکھ برادری کے متبرک سروور/ تالاب کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلی نے گوردوارہ کے انتظامات کو سراہا۔سکھ برادری کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی نے دنیا بھرکے سکھ برادری کے دل جیت لئے۔صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اوقاف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button