پاکستانسٹیسیاستکھیل

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سوئمنگ پول کا افتتاح کردیا

محکمہ سپورٹس پنجاب کی جانب سے15کروڑ روپے کی لاگت سے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سوئمنگ پول کمپلیکس قلیل مدت میں مکمل کیا، مشیر کھیل پنجاب

جدید سہولیات سے آراستہ سوئمنگ پول طلبہ کے لئے کھول دیا گیا،سپورٹس ہر نوجوان کا حق ہے جس کیلئے محکمہ سپورٹس صوبہ بھر میں کھیلوں کی جدید سہولیات قائم کررہا ہے،وہاب ریاض

لاہور، (خبر نگار)۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سوئمنگ پول پراجیکٹ کا افتتاح کردیاہے، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سوئمنگ پول کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے، اس پراجیکٹ کو 15 کروڑ روپے کی مختص رقم سے تعمیر کیا گیا ہے،پراجیکٹ کو 18 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا گیا ہے،جدید سہولیات سے آراستہ سوئمنگ پول طلبہ کے لئے کھول دیا گیا،سپورٹس ہر نوجوان کا حق ہے جس کیلئے محکمہ سپورٹس صوبہ بھر میں کھیلوں کی جدید سہولیات قائم کررہا ہے،لاہور،جھنگ، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں سوئمنگ پول پراجیکٹ تعمیر کئے گئے ہیں،امید ہے ان منصوبوں سے پنجاب میں سوئمنگ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد ملے گی، گورنمنٹ کالج ملک کا معروف تعلیمی ادارہ ہے اور کھیلوں کی ترویج میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس بورڈ کی ٹیم منصوبے کی بہترین تکمیل پر داد کی مستحق ہے۔
افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی، ڈائریکٹر یوتھ افئیرز سید عمیر حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر روف باجوہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سپورٹس بورڈ پنجاب قیصر رضا نے شرکت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button