سٹیصحت

حکایتِ مظلومینِ فلسطین ریلی کا انعقاد

لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس LGH/PINS کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل کی مخالفت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور (خبر نگار)لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس LGH/PINS کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل کی مخالفت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹرز،نرسز ،پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف اور دیگر ہسپتال ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء ایڈمن بلاک کے سامنے اکٹھے ہوئے اور انہوں نے بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے غاصب ریاست اسرائیل،اس کی پُشت پناہی کرنے والی طاغوتی طاقتوں اور بےحس عالمی برادری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے حکومت وقت سے سفارتی محاذ پربھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے کا مطالبہ کیا.

شرکاء نے فلسطینی پرچم،بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قبلہءاول کی حفاظت سے متعلق جذبات اور شعار درج تھے

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنماؤں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت ہمارا ایمانی اور انسانی فریضہ ہے جس کی ادائیگی کیلیے ہم ہر ممکن حد تک میدان میں نظر آئیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button