پاکستانجرم و سزاسٹی

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید145گیس کنکشن منقطع

275انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈکئے گئے اور40 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد

لاہور (خبر نگار)
سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 145گیس کنکشن منقطع کردیے، 275انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 40لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر12 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر5کنکشن منقطع جبکہ49 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.46 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر5، گیس کے غیر قانونی استعمال پر3کنکشن منقطع کیے جبکہ9 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.08 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے اور5 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے،گیس چوری کی مد میں 20ہزار روپے جبکہ انڈر بلنگ کی مد میں 5 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ شیخوپورہ میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 7گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے اور34 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے،گیس چوری کی مد میں 2ہزار روپے جبکہ انڈر بلنگ کی مد میں 20 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔
راولپنڈ ی ا ور اسلام آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر47کنکشن منقطع جبکہ33انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4کنکشن منقطع جبکہ گیس چوری کی مد میں 50ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر41کنکشن منقطع جبکہ گیس چوری کی مد میں 10 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے2میٹر غیر قانو نی استعمال پر اورکمپریسر کے استعمال پر 1میٹرز منقطع جبکہ44انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.09 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 1کنکشن منقطع۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 101 انڈر بلنگ کیسزپروسیس کئے جبکہ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.09 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button