جرم و سزاسٹیصحت

ایم ایس منشی ہسپتال کے خلاف حساس ادارے کی رپورٹ میں 20کروڑ کرپشن کا انکشاف

میاں منشی ہسپتال کا تین سال کا ریکارڈ سیل کرنے کی ہدایت ، ڈاکٹر عدنان القمر تین سال سے ایڈیشنل چارج پر ایم ایس کی سیٹ پر براجمان

لاہور(خبرنگار)ایم ایس میاں منشی ہسپتال کے خلاف حساس ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان وزیر اعلی پہنچ گئی۔ جس میں ایم ایس میاں منشی ڈاکٹر عدنان القمر کو فوری عہدہ سے ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایم ایس منشی ہسپتال کے خلاف حساس ادارے کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ میاں منشی ہسپتال کا ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر 20کروڑ کی کرپشن میں ملوث ہے۔میاں منشی ہسپتال کا تین سال کا ریکارڈ سیل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈاکٹر عدنان القمر غیر قانونی طریقہ سے تین سال سے ایڈیشنل چارج پر 18سکیل رکھنے کے باوجود 19کی سیٹ پر براجمان ہیں۔حساس ادارے کی جانب سے مراسلہ نمبرFT/Memo/561/23جاری کیا گیا جس میں ایم ایس میاں منشی کے خلاف ثبوت کے طور پر 10صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کرپشن کے ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میںکرپشن کی تفصیل میں لکھا گیا ہے کہ الکوحل اور نان الکوحل ٹشو وائپس کی مد میں 4کروڑ 44 لاکھ،کلورین گولیوں کی خریداری میں ایک کروڑ 46لاکھ،سی بی سی ریجنٹ کیمکل کی خریداری میں 7کروڑ 10لاکھ،ہینڈ سینٹائزر، سرفیس کلینر کی مد میں ایک کروڑ 66لاکھ،بچوں کے استعمال کے لیے ساشے کی خریداری میں 41لاکھ،شوگر کے علاج کے لیے گولیوں کی خریداری میں 60لاکھ۔کا غبن کیا گیا اورادویات کے بجٹ سے 6کروڑ کی غیر ضروری اشیاء خرید لی گئیں۔کہا گیا ہے کہ من پسند ڈسپنسر کو سٹورکیپر لگا کر کرپشن زدہ ریکارڈ کو سیدھا کروایا گیا ہے۔لیبارٹری کیمکل کو بھی مارکیٹ سے زیادہ ریٹ پر خریدا گیا۔اس رپورٹ پر صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کا۔کہنا ہے کہ آئی بی کی تحقیقاتی رپورٹ پر ہم ایکشن لے رہے ہیں۔ اس رپورٹ پر ایم ایس کو سیٹ سے فوری ہٹا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button