پاکستانجرم و سزاسٹی

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید223گیس کنکشن منقطع

308انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈکئے گئے اور 1کروڑ 17 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد

لاہور (خبرنگار)

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 223گیس کنکشن منقطع کردیے، 308انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 1کروڑ 17 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر20گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر6کنکشن منقطع جبکہ12 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 4.28 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر22گھریلو کنکشن اورکمپریسر کے استعمال پر5کنکشن منقطع،جبکہ16انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 41ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 5گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے اور79انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.29 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے ۔ شیخوپورہ میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 12گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیااور32 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 2.35ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔
راولپنڈ ی ا ور اسلام آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر25کنکشن منقطع جبکہ53انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 1.16ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر5کنکشن منقطع جبکہ گیس چوری کی مد میں 40ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر46کنکشن منقطع جبکہ11انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 2.06ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔سرگودھا میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر2کنکشن منقطع جبکہ39انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.02ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔

گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے2میٹر غیر قانو نی استعمال پر اورکمپریسر کے استعمال پر 5میٹرز منقطع جبکہ24انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.56 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ساہیوال اور گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر5گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 3میٹر غیر قانو نی استعمال پر اورکمپریسر کے استعمال پر 1میٹرز منقطع کیا، جبکہ42انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.08 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر2کنکشن منقطع کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button