
وزیر اعلی محسن نقوی کا رات گئے چلڈرن ہسپتال اور علی الصبح تھانہ سمن آباد کا دورہ، میڈیکل ایمرجنسی، فرسٹ فلور پر نئے بچہ وارڈ اور زیر تعمیر ایمرجنسی کا معائنہ
لاہور (خبرنگار)محسن سپیڈ، چلڈرن ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلور میں 48 گھنٹے کے اندر 36 بیڈز کا اضافہ کردیا گیا۔بچوں کے علاج معالجے کے لئے اضافی بیڈزدستیاب اور رش اچھے طریقے سے مینج ہونے لگا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے رات گئے چلڈرن ہسپتال اور علی الصبح تھانہ سمن آباد کا دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے گراؤنڈ فلور پر میڈیکل ایمرجنسی، فرسٹ فلور پر نئے بچہ وارڈ اور زیر تعمیر ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی میں دستیاب جگہ کی مینجمنٹ سے بیڈز میں اضافہ کیا گیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے میڈیکل ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد بڑھانے پر فوری عملدرآمد کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد150تک بڑھائی جائے گی۔وزیر اعلی نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ماؤں سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے پوچھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو بچوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں۔وزیر اعلی نے نئے بچہ وارڈ میں زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔ایک بچے احتشام کی والدہ نے ایم آئی آر کے لئے 4 روز بعد کا وقت دینے کی شکایت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی ایم ایس اور ڈیوٹی ڈاکٹر کو بچے کا ایم آئی آر فوری طور پر کرانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے نئے بچہ وارڈ میں ایک بیڈ پر 3،3 بچوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہارکیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو بیڈز مینجمنٹ کی ہدایت کی اورصفائی انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر ایمرجنسی میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اورتعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ کام کے دوران اتارے گئے اے سی، فرنیچر اور دیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔وزیراعلی نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام اشیاء کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے کہا کہ ڈاکٹرز رومز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے۔۔صوبائی وزیر بلال افضل، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات بھی ہمراہ تھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے تھانہ سمن آباد کے دورہ کے دوران تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے میں موجود سائلین سے ملاقات کی او ران کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔وزیراعلیٰ نے سائلین کی درخواستوں پربلا تاخیر ایف آئی آر کے اندراج کاحکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے حوالات میں موجود ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے قتل کے الزام میں قید ملزم کی درخواست پر کیس کی تفتیش دوبارہ کرانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں سی سی پی او کو ہدایات دیں۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سمن آباد تھانے کی حالت کو جلد بہتر بنایاجائے۔وزیراعلی نے کہا کہ تھانوں کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں اورجلد کام شروع ہو جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی ہمراہ تھے۔






