پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: 34 ویں نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پولیس کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گولڈ، سلور اور برونز میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

34 ویں نیشنل گیمز میں پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں اور ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں 15 میڈلز جیتے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس فورس میں سپورٹس کیڈر جلد تشکیل دینے کی ہدایت. واپڈا، آرمی، ریلوے سمیت دیگر اداروں کی طرز پر بہترین کھلاڑیوں کو پولیس فورس میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور نے کہاہے کہ کھیلوں کے مقابلے نیشنل کریکٹر بلڈنگ میں خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، 34 ویں نیشنل گیمز میں پولیس کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل ستائش اور حوصلہ افزا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس میں سپورٹس مینوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس کیڈر کی تشکیل جلد کی جائے گی اور واپڈا، آرمی، ریلوے سمیت دیگر اداروں کی طرز پر بہترین کھلاڑیوں کو پولیس فورس میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کے کھلاڑیوں کو مزید بہتر کارکردگی کیلئے بھرپور محنت و پریکٹس جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی مستقبل کے مقابلوں کیلئے خود کو بہتر طور پر تیار کریں اور زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر محکمہ کی عزت و توقیر میں اضافہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس اتھلیٹس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق 34 ویں نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پولیس کھلاڑیوں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گولڈ، سلور اور برونز میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 34 ویں نیشنل گیمز میں پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں اور ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں 15 میڈلز جیتے، پنجاب پولیس کے 442 کھلاڑیوں نے 27 مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس فٹ بال ٹیم نے فائنل میں پاکستان ائیر فورس کی ٹیم کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پولیس کھلاڑیوں نے قومی سطح کے مقابلوں میں 02 سلور اور 12 برونز میڈلز اپنے نام کئے۔ آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی کے حامل 12 کھلاڑیوں میں 09 لاکھ 50 ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے،گولڈ میڈل جیتنے والے فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو 50 ہزار فی کس اور تعریفی سند سے نوازا گیا، انفرادی کیٹیگری میں برونز میڈل جیتنے والے 07 کھلاڑیوں کو 01 لاکھ روپے فی کس معہ تعریفی سند دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button