پاکستانتازہ ترینسیاست

اسلامی ممالک فلسطین پرفیصلہ کریں، سراج الحق

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے تاریخی مارچ میں حماس کے رہنما اسماعیل حانیہ نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا۔

سراج الحق نے مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ مارچ امریکا کے لیے پیغام ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کا ساتھ نہ دے۔ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمینوں پر قابض ہے، صیہونی ریاست نے جنرل اسمبلی کی جنگ بندی کی قراردار کی بھی پروا نہیں کی۔

اسلامی ممالک فلسطین پرفیصلہ کریں، خوفزدہ رہے تو امت آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ آپ کی لاٹھیوں کی وجہ سے ہم پیچھے ہٹ جائیں گے، 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button