
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31واں اجلاس ہوا جس میں آئندہ 4ماہ کے لیے 2076.2ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 50ارب روپے، صحت کے شعبے میں 208 ارب روپے، تعلیم کے شعبے میں 222 ارب روپے اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 10ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے 1ارب 80کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا. پنجاب ٹیکسٹ بکس کے لیے 5ارب روپے مختصموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ارب 30کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32ہزار روپے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی منظوری دے دی۔







