پاکستانسٹیکاروبار

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 111گیس کنکشن منقطع،341انڈر بلنگ

کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے اور 70لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

لاہور (خبرنگار)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 111گیس کنکشن منقطع کردیے، 341 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 70لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر6کنکشن منقطع جبکہ52انڈر بلنگ کیسسز پروسیس\اندراج کیے گئے۔گیس چوری کے خلاف 24لاکھ 60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کیےجبکہ 30انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 123انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور 2لاکھ 40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 23کنکشن منقطع ،گیس چوری کے خلاف 20لاکھ 10ہزار کی رقم بھی بک کی گئی اور چوروں کے خلاف 2 ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 12گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ 3انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4گیس کنکشن منقطع کردیے ۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 1لاکھ 10ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔سیالکوٹ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2اور انڈر بلنگ کی مد میں 1لاکھ 60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 06 میٹر غیر قانو نی استعمال منقطع کئے گئے جبکہ 58انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک منقطع کیا گیا۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 5 میٹر منقطع کیا جبکہ 22انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 1لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔شیخو پورہ میں 44انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئےاور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 26کنکشن منقطع کیے جبکہ 6لاکھ 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔سرگودھا میں 9انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندارج ہوئے اور انڈر بلنگ کیسز میں 12لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button