پاکستانجرم و سزاسٹی

رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع /لاہور پولیس کی سکیورٹی تیاریاں مکمل

03 ہزار سے زائدپولیس افسران و جوان تعینات

اجتماع میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گئی. ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر)
لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں آنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کا پلان جاری کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اجتماع کا پہلا سیشن 02نومبر سے05نومبر تک جاری رہے گاجس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کے میسر ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصررضوی نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 03 ایس پیز،07 ڈی ایس پیز،37 انسپکٹر/ایس ایچ اوز،237 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 03ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔رائیونڈ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔لاہور پولیس کی طرف سے پنڈال میں 13داخلی راستے مختص کئے گئے جبکہ 25مقامات پر پیکٹس بھی لگائی جائیں گیں۔ ولنٹیئرز کے ذریعے شرکاء کے سامان و جسمانی تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اورالیکٹرک بیر ئیرزکا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اجتماع کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس بھی پنڈال کے گردونواح سمیت اہم شاہراؤں پرموثرپٹرولنگ کریں گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شرکاء کی رہنمائی کیلئے پنڈال میں 16 مقامات پرپولیس کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز اجتماع کے آرگنائزرزسے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اجتماع میں آنے والے شرکاء کسی بھی لاوارث بیگ، گٹھڑی، مشکوک اشیاء وغیرہ نظر آنے کی صورت قریب ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو مطلع کریں یا فوراََ 15پر اطلاع دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button