پاکستانسٹیصحت

 مفلوج مریضوں کی بحالی کیلئے لاہور میں پنجاب کا پہلا پیراپلیجک سینٹر قائم

گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں قائم کئے جانیوالے 20بیڈز پر مشتمل سینٹر کا افتتاح چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کیا

لاہور(خبر نگار)
ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے باعث مفلوج مریضوں کی بحالی کیلئے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں قائم کئے جانیوالے پنجاب کے پہلے پیراپلیجک سینٹر نے کام کا آغاز کر دیا۔20بیڈز پر مشتمل سینٹر کا افتتاح چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کیا۔
چیف سیکرٹری نے مصنوعی اعضاء کی تیاری کیلئے ورکشاپ اور فزیو تھراپی روم سمیت سینٹرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے علاج معالجے بارے دریافت کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے باعث مفلوج افراد کی بحالی کیلئے صوبہ میں پانچ سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پیراپلیجک سینٹر نے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جبکہ ملتان، فیصل آباد، تونسہ اور واہ کینٹ میں بھی پیر اپلیجک سینٹرز جلد فعال کر دیئے جائیں گے۔
محکمہ صحت کے حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیراپلیجک سینٹر میں زیر علاج تمام مریضوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے،ان مریضوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے انکی کونسلنگ بھی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی اعضاء کی تیاری کیلئے پیرا پلیجک سینٹر میں ورکشاپ قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی او پی ڈی میں روزانہ  تقریبا دو ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

4 Comments

  1. Similar to the 24 2 and 30 2 visual fields, where the central 4 degrees are affected by Plaquenil toxicity, the area of risk on a 10 2 is two degrees to six degrees from center where can i buy priligy Although I ve never been to Royal Ascot, I first went to the course in October 2012, for the second British Champions Day, where Frankel miraculously recorded his 14th straight and final win after having been left at the start of the rich Champion Stakes

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button