پاکستانجرم و سزاسٹی

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 103گیس کنکشن

منقطع،292انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے اور 60لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

لاہور (خبر نگار)

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 103گیس کنکشن منقطع کردیے، 292 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 60لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر6کنکشن منقطع جبکہ38انڈر بلنگ کیسسز پروسیس\اندراج کیے گئے۔گیس چوری کے خلاف 14لاکھ 90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8گیس کنکشن منقطع کیے گئے مزید 2لاکھ 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے کمپریسر کےاستعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 60انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور 3لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 37کنکشن منقطع جبکہ12انڈر بلنگ کیسز پروسیسر/اندراج ہوئے،گیس چوری کے خلاف 10لاکھ کی رقم بھی بک کی گئی اور چوروں کے خلاف 2 ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 7گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ 5انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر2گیس کنکشن منقطع کردیےاور 30انڈر بلنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج ہوئے۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 1لاکھ 10ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔سیالکوٹ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے نے کمپریسر کےاستعمال پر 3اور ایک انڈر بلنگ کیس پروسیس کیا۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 02میٹر غیر قانو نی استعمال منقطع کئے گئے جبکہ 70انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک منقطع کیا گیا۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 2 میٹر منقطع کیا جبکہ 23انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 1لاکھ 20ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔شیخو پورہ میں 53انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئےاور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 26کنکشن منقطع کیے جبکہ 28لاکھ 60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے .گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن کاٹا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button