انٹر ٹینمنٹدین و دنیا

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ طارق محمود چوہدری

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں تعلیم و تربیت فراہم کررہی ہے

تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری ٗ بورڈ آف گونرزلاہور آرٹس کونسل نے دی۔ ایزیکٹو ڈایریکٹر الحمراء

لاہور (خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر نگرانی فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی اور تدریس کیلئے کام کرنے والے اہم ادارہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیاہے۔تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری ٗ بورڈ آف گونرزلاہور آرٹس کونسل نے دی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے حکومت پنجاب اور تمام بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں اساتذہ کی نہایت تجربہ کار ٹیم نوجوان آرٹسٹوں کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت فراہم کر رہی ہے،جس میں اساتذہ کی خدمات بے مثال و لازوال ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر سیکرٹری علی نواز ملک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب زبان وادب اور تہذیب وثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لئے نہایت سرگرم عمل ہے، الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ حکومت پنجاب کے اسی وژ ن کی روشنی میں کیا گیا ہے۔الحمرا کے اس اقدا م سے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اساتذہ نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں تعلیم و تربیت فراہم کررہی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں ا بتک نوجوان آرٹسٹ مستفید ہوچکے ہیں۔الحمراء اسی عزم کے ساتھ زبان وادب اور اپنی ثقافتی اقدار کو پروان چڑھاتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button