پاکستانتعلیمسٹی

یو ایم ٹی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی پر ورکشاپ اور نمائش کا انعقاد

ایوارڈ یافتہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر عاصم چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لاہور ( خبر نگار ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ (یو ایم ٹی) کے آفس آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا (OCM) کے زیر اہتمام وائلڈ لائف فوٹوگرافی پر ورکشاپ اور نمائش منعقد کی گئی جس میں نامور ایوارڈیافتہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر عاصم چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی، ہیڈ آفس آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا (OCM) زبدہ محمود، یو ایم ٹی ٹی وی ریڈیو کنسلٹنٹ ثاقب اختر، ڈینز، ڈائریکٹرز، زاہد بشیر، نشمیہ حبیب، علی عجاز، ارسلان سمیت طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ایوارڈیافتہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر عاصم چیمہ نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو گرافی بہت بڑی فیلڈ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوٹوگرافر صرف تقریبات میں موجود تصاویر لینے والے کو سمجھا جاتا ہے جب کہ فوٹو گرافی اس سے ہٹ کر بہت بڑی فیلڈ ہے۔

خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی کو پروموٹ کرنا ضروری چاہیئے تاکہ طلباء میں بہترین فوٹوگرافی کے حوالے سے رجحان پیدا ہو۔

عاصم چیمہ نے شرکاء کو فوٹوگرافی کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دے کر انکی رہنمائی کی کس طرح وہ ایک اچھے اور پروفیشنل فوٹوگرافر بن سکتے ہیں۔

ڈی جی یو ایم ٹی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا یو ایم ٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انکے کام کو خوب سراہا۔ عابد شیروانی نے طلباء سے کہا کہ جو فوٹوگرافی کا شوق رکھتے ہیں وہ عاصم چیمہ سے رہنمائی حاصل کریں تا کہ اپنی پسندیدہ فیلڈ کے بہترین فوٹوگرافر بن سکیں۔

عاصم چیمہ نے تصاویر کی نمائش کے حوالے سے کہا کہ میری تصاویر کی نمئش کی رقم میں نے فلسطین کے مظلوم عوام کےلئے مختص کی ہے۔

نمائش کا افتتاح ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی نے ربن کاٹ کر کیا اور عاصم چیمہ کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا۔ شرکاء نے عاصم چیمہ کی لی گئی وائلڈ لائف تصاویر کو خوب سراہا۔ اس موقع پر سابق ایڈوکیٹ جنرل اویس احمد نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈی جی یو ایم ٹی نے مہمان خصوصی عاصم چیمہ کو سوینئر بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button