
لاہور (خبر نگار)
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قدرمشترک اور دردمشترک کی بنیادوں پر امت کے اتحاد کی جدوجہد کر رہی ہے، سید مودودیؒ اور امام خمینیؒ کا پیغام آفاقی اور عالم اسلام کو ایک لڑی میں پرونے کا ہے، تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل سفاکیت روکیں، ایک ماہ گزر گیا، غزہ جل رہا ہے۔ عالمی برادری، او آئی سی اسرائیل کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تہران میں رہبر ایران کے مشیر برائے امور خارجہ آیت اللہ آغا قمی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔
امیر جماعت ایران، ترکی اور قطر کے دوروں کے پہلے مرحلے میں تہران میں ہیں۔ دورہ کے دوران وہ تینوں ممالک کے اہم سیاسی ومذہبی رہنماؤں اور اسلامی تحریکوں کے قائدین سے ملاقاتیں اور فلسطین میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کے لیے مشاورت اور تبادلہ کریں خیال کریں گے۔ اس دوران وہ 9اور 10نومبر کو اسلامی تحریکوں کی قیادت کی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امیر جماعت حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصد غزہ میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کے لیے تینوں ممالک کے حکام کو اہل فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ امورخارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی اور نائب امیر کے پی صابر اعوان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے شب و روز محنت کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے کراچی اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ منعقد کیے ہیں۔ لاہور میں 19نومبر کو ملین مارچ ہو گا۔ قومی فلسطین کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلہ فلسطین کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔ القدس کمیٹی نے مسلمان سفیروں سے ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔ ہم ایران، قطر اور ترکی کے دورے میں مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر زور دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، لیکن جماعت اسلامی اہل فلسطین کے لیے موثر آواز بلند کرتی رہے گی۔
آیت اللہ آغا قمی نے کہا کہ ایران جماعت اسلامی کو بہت اہمیت دیتا ہے، بانیئ جماعت سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ اور امام خمینیؒکے درمیان درینہ تعلقات تھے، دونوں شخصیات نے اسلامی نظام حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا۔ انھوں نے سابق امیر جماعت قاضی حسین احمدؒ سے بھی درینہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت و اخوت کے جذبات رکھتے ہیں، دونوں اسلامی ممالک کے تاریخی تعلقات ہیں۔








0401 Insulin Resistance Insulin resistance is defined as a reduced glucose response to a given amount of insulin and usually results from faults within the insulin receptor priligy united states 6, B, data not shown
is Grace Lansing Lambert Professor and Chair of Biomedical Sciences and Professor of Systems Pharmacology and Translational Therapeutics at the University of Pennsylvania priligy dapoxetine 60mg
Parasites Your Health, Part 2 127, p priligy cost
These released factors influence the evolution and clinical outcome of breast cancer through complex mechanisms cytotec en venta