انٹر نیشنلتازہ ترین
اسرائی: غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل جمعرات سے شمالی غزہ کے علاقوں میں حماس کے خلاف اپنے فوجی آپریشن میں چار گھنٹے کے وقفے پر عمل درآمد شروع کرے گا۔
جان کربی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وقفے صحیح سمت میں ایک قدم ہے جس سے شہریوں کو فعال لڑائی سے دور محفوظ علاقوں تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔ وہاں موجود فلسطینیوں کو باہر نکلنے کا موقع ملے گا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کا کہنا ہے کہ بدھ کو 50,000 افراد غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 10,812 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔







