پاکستانسٹیسیاست

محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا باقاعدہ آغاز،وزیراعلیٰ نے ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کا افتتاح کر دیا

”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے قیام پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبتوں فراموش نہیں کر سکتے،ڈاکٹر ممبال سنگھ ممبر پربندھک کمیٹی

”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ اور آمدورفت کے لئے گاڑی کے انتخاب کی سہولت حاصل کر سکیں گے. سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا،سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے پرکوئی دشوار ی نہیں ہو گی،ٹورازم پولیس بھی قائم کی جائے گی،محسن نقوی

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کا افتتاح کر دیا۔”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا۔ سکیورٹی سروسز ہائر کرنا ممکن ہو گا،ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے”سکھ یاترا بکنگ پورٹل“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی بھرپو رمہمان نوازی کی جائے گی۔سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے پرکوئی دشوار ی نہیں ہو گی۔ پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس بھی قائم کی جائے گی۔،ڈاکٹر ممبال سنگھ،ممبر پربندھک کمیٹی نے اس موقع پر کہا کہ ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے قیام پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سکھ یاتری سال میں 4مرتبہ پاکستان آتے ہیں،اب بہت آسانی ہو گی۔پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبتوں فراموش نہیں کر سکتے۔پاکستان سے واپس جانے والے سکھ یاتری پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکاربن جاتے ہیں۔سکھ رہنما نے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے لئے ”سکھ یاترا بکنگ پورٹل“ قائم کرکے دل جیت لئے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریزٹورازم،اطلاعات،کمشنر لاہور،سی سی پی او،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم ٹی ڈی سی پی اورایڈیشنل سیکرٹری وقف املاک بورڈ اس موقع پر موجود تھے۔سکھ برادری کی ممتاز شخصیات چیئرمین پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ،ڈاکٹرممبال سنگھ،گوپال سنگھ چاؤلہ،سردار رنجیت سنگھ،سردار سربیت سنگھ،جنم سنگھ، کلیان سنگھ کلیان،مہندر سنگھ،سردار بشان سنگھ اورسردارگوبند سنگھ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button