انٹر نیشنلتازہ ترین
بھارت: شاہراہ کیلیے کھودی جانیوالی سرنگ منہدم، 40 مزدور لاپتا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں اس وقت پیش آیا جب کارکنوں کا ایک گروپ باہر اور دوسرا گروپ اندر جارہا تھا
ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس کے ایک اہلکار نے وقوعہ بتایا کہ سرنگ کا تقریباً 200 میٹر منہدم ہو گیا ہے۔ تقریباً 40 سے 41 کارکن اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
4.5 کلومیٹر لمبی یہ سرنگ سلکیارا اور دندلگاؤں کے درمیان تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ اترکاشی اور یمنوتری کے دو مقدس ترین ہندو مندروں کو ملایا جا سکے۔







