
ویٹرنری یونیورسٹی میں پاک چا ئنہ جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پولٹری و لائیو سٹاک کی ویکسین بنانے کے مو ضوع پر اجلاس کا انعقاد
لاہور (خبر نگار) چیئر مین چنگ دا ؤ زونگرن آؤ لن با ئیو لوجیکل انجینئرنگ کمپنی چا ئنہ سے مسٹر زینگ شورن نے ڈپٹی جنرل مینیجر چنگ دا ؤ زونگرن اینیمل میڈیسن کمپنی مسٹر لی ہوا اور ڈین ڈیپا رٹمنٹ آف چنگ دا ؤ ایگریکلچر یونیورسٹی مسٹر لیو فو خی آؤ کے ہمراہ گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا۔ دریں اثنا ء پاک چا ئنہ جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پولٹری و لائیو سٹاک سیکٹر کے جا نورو ں میں پا ئی جانے والی بیما ریو ں کے تدارک کی ویکسین بنانے کے مو ضوع پر اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کی جبکہ پبلک و پرا ئیو یٹ ویٹر نری فارما سو ٹیکل سیکٹرز سے سٹیک ہولڈرز اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اجلا س کے شر کا نے چا ئینز وفد کے ساتھ پولٹری و لائیو سٹاک سیکٹر کی ویکسین پروڈکشن کے لیئے ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر سے متعلقہ اشترا ک قائم کرنے اور فری ٹریڈ ایگریمینٹ
HS code 2309:9000 کی سفا رش کی نیز پاکستان ڈرگ ریگو لیٹری اتھا رٹی سے منظور شدہ چا ئینز فارمو کوپیا پر ویکسین بنا نے نیزمویشی پال حضرات کے جانوروں مویشیو ں میں پا ئی جانے والی بیماریو ں کی روک تھام کے لیئے لوکل ویکسین پروڈکشن کو بڑ ھانے پر بھی زور دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کہا کہ سی پیک میں ڈیری مصنو عات اور میٹ ایکسپو ر ٹ سے متعلقہ تجارت کے بے پنا ہ موا قع مو جود ہیں جن سے دونو ں ملکو ں کے درمیان نہ صرف اشترا کی روابط استوار ہونگے بلکہ تجارت بھی بڑھے گی۔







