پاکستانتعلیمسٹی

پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے آفس ارفع کریم ٹاور میں سکالرشپ ایوارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد

تقریب میں انٹر نیشنل پوسٹ ڈاک سکالر شپ پروگرام کے تحت 7 یونیورسٹیز اساتذہ کو اسکالر شپ تقسیم کیے
لاہور(خبر نگار)پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے آفس ارفع کریم ٹاور میں سکالرشپ ایوارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوٸی ۔تقریب کے مہمان خصوصی چٸرمین ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔تقریب میں انٹر نیشنل پوسٹ ڈاک سکالر شپ پروگرام کے تحت 7 یونیورسٹیز اساتذہ کو اسکالر شپ تقسیم کیے۔جبکہ انٹر نیشنل ریسرچ سپورٹ فیلوشپ کے تحت 10 یونیورسٹیز سٹوڈنٹس کو اسکالر شپ ایوارڈ کیے گۓ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ سکالر شپ ایوارڈ کمیٹی نے تمام امیدواروں کو میرٹ پر منتخب کیا۔ اعلی تعلیم وتحقیق کا فروغ پی ایچ ای سی کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نےسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے والے اساتذہ کو مبارک باد دی۔اسکالر شپ جیتنے والے امیدواروں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پی ایچ ای سی کا طریقہ انتخاب میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے۔تقریب میں ڈاکٹر منصور بلوچ۔ڈاکٹر تنویر قاسم اور ڈاکٹر ممتاز علی نے بھی شرکت کی۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button