انٹر نیشنلتازہ ترین
روس: ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی تنظیم ’ایل جی بی ٹی موومنٹ‘ کو انتہاپسند تنظیم قرار دے کر سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سماعت بند دروازوں کے پیچھے ہوئی تاہم صحافیوں کو عدالتی فیصلہ سننے کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ اقدام صدر ولادیمیر پوتن کے دور میں روس میں ہم جنس پرستوں کے خلاف دہائیوں سے جاری کریک ڈاؤن کا سب سے سخت قدم ہے۔







