پاکستانتازہ ترینسیاست

الیکشن کمیشن: عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن کےمطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں اور حتمی فہرست جاری کی گئی۔

فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51، کے پی کے 45 بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہوں گی۔

وفاقی داارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہوں گی۔

حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297، سندھ اسمبلی میں تعداد 130، کے پی کے اسمبلی میں 115 اور بلوچستان اسمبلی میں نشتیں 51 ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوگئی، سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 رہ گئیں۔

کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، قومی اسمبلی کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئیں۔

خیرپور، سانگڑ اور ٹھٹھہ کی  صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم ہوگئی، خیرپور کی نشستیں 7 سے کم ہوکر 6 ،سانگھڑ کی  6 سے کم ہوکر 5 اور ٹھٹھہ کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 ہوگئیں۔

ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، ملیر کی  نشستیں 5 سے بڑھ کر 6، کراچی ایسٹ کی  8 سے بڑھ کر 9 اور کراچی سینٹرل کی نشستیں بھی 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button