انٹر نیشنلتازہ ترین

امریکا: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ غزہ  میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ اخلاقی ذمے داری کے ساتھ اسٹریٹجک ضرورت بھی ہے۔ کیلی فورنیا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے رہیں  گے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حماس پر جنگ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ میں پھر سے شدید بمباری شروع کردی اور ایک ہی روز میں 700سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button