دین و دنیاسٹی

اجمیر شریف بھارت کے گدی نشین خواجہ بلال لاہور پہنچ گئے

خواجہ حبیب الرحمان کی قیادت میں اہم شخصیات نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے۔

لاہور(خبر نگار)خواجہ معین الدین اجمیر بھارت کے گدی نشین صاحبزادہ بلال چشتی گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس برائے فلور ملز ایسوسی ایشن کی قائمہ کمیٹی کے کنونئیر خواجہ حبیب الرحمان کی دعوت پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔لاہور ائیرپورٹ پر پیٹرن انچیف انجمن تاجران لاہور خواجہ عمران بشیر، خواجہ ضیاء الرحمن، محمد عثمان خواجہ، فاروق حفیظ، شہزاد احمد خان، خواجہ فضل رسول، خواجہ عطاءالرحمن اور صوفی محمد بلاول سیفی سمیت اہم
شخصیات نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ہے۔خواجہ بلال چشتی دورہ لاہور کے دوران اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ بلا چشتی نے کہا کہ لاہور آکر ان کو دلی خوشی ہوئی ہے،خواہش ہے کہ پاک بھارت تعلقات بحال ہوں اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دونوں ممالک کی حکومتوں کو دور کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button