پاکستانجرم و سزاسٹی

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 122 گیس کنکشن منقطع

269انڈر بلنگ کیسز اندراج/پروسیس کئے گئی اور78لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

لاہور (خبر نگار)

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید122 گیس کنکشن منقطع کردیے، 269انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ78لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9کنکشن منقطع کیے ،47انڈر بکنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج کیے گئے اور 8لاکھ سے زائد کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کےغیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 17انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیا گیا اور 10ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11کنکشن منقطع کیا گیا۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیا گیا ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 40کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے اور 47انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 47لاکھ60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے50ہزار کے جرمانے کیے گئے ۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 120انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 3لاکھ20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 38کنکشن منقطع کیے اور 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے .مزید ٹیم نے کاروائی کے دوران 2FIRsبھی کاٹی ۔
ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1جبکہ 1انڈر بلنگ کیس کا پروسیس/اندراج کیا گیا ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 11انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے 50ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔سرگودھا میں گیس کےغیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع اور 36انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔ٹیم نے کاروائی کے دوران 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button