پاکستانتعلیمسٹیصحت

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مناواں کینسر کئیر ہسپتال بارے جائزہ اجلاس

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی۔

لاہور (خبر نگار)نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مناواں کینسر کئیر ہسپتال بارے جائزہ اجلاس ۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی۔
اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر ابرار اشرف، ڈاکٹر عباس کھوکھر، ایم ایس مناواں ہسپتال ڈاکٹر فہیم، سیکشن آفیسر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حماد احمد، یونیورسٹی اور میو ہسپتال کے فنانس، آئی ٹی، فارماسسٹ اور پرچیز سے نمائندگان نے شرکت کی۔
ایم ایس مناواں ہسپتال ڈاکٹر فہیم نے ہسپتال بارے تفصیلی بریفنگ دی جس میں ہیومن ریسورس، فنڈز اور مختلف شعبہ جات کی فنگشنگ بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے ہسپتال اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہا ایک ٹیم سپرٹ کے جزبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایات کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر زم کیا جائے گا اور کسی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے ہسپتال کے تمام تر معاملات کی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تر پراسیس کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب میں کینسر ہسپتال کا قیام جلد از جلد ہو اور وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق پنجاب کے باسیوں کے لئے سرکاری سطح پر الگ سے کینسر کئیر ہسپتال میں مریضوں کو جلد از جلد علاج فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں طہہ کیا گیا کہ اگلے دو ہفتے کے اندر کینسر کے مریضوں کا علاج معالجہ مناواں کینسر کئیر ہسپتال میں شروع کیا جائے گا اور آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button