پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے تہتر ویں اجلاس کا انعقاد

ویٹر نری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 کے مطابق دنیا بھر کی جامعات میں 801-1000 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کی
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورمیں گذشتہ روز سینڈیکیٹ کے تہتر ویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے اجلاس کی صدارت کی جس میں اجلاس کے ایجنڈا میں شامل مختلف اُمور زیر بحث لا ئے گئے اور اہم فیصلے بھی کیئے گئے۔اجلاس میں مو جود دیگر اہم شخصیات میں سیکرٹری لا ئیو سٹاک محمد مسعود انور، صا بق وائس چانسلرہوم اکنا مکس یونیورسٹی لا ہور پرو فیسر ڈاکٹر کنول امین، رجسٹرار سجاد حیدر سمیت مختلف ڈیپا رٹمنٹس سے سینڈیکیٹ ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
قبل ازیں و ا ئس چا نسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے سینڈیکیٹ ممبران کو یونیورسٹی کی تعلیمی،تحقیقی،شارٹ ٹرم عملی تر بیتی ورکشاپس،سیمینارز، طلبہ کی نصا بی و غیر نصا بی سرگرمیا
ں، نیشنل و بین الاقوا می کانفرنس، سٹیک ہولڈرز کے را ؤنڈ ٹیبل مشا ورتی اجلا س، پبلک و پرا ئیوٹ سیکٹرز کی آرگنا ئزیشن/ تعلیمی ادروں کے ساتھ معاہدات، ملکی و غیر
ملکی وفدکے دورے، تر قیا تی پرا جیکٹس اور یونیورسٹی کی کامیا بیو ں کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بریفنگ دی۔پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے سینڈیکیٹ ممبران کو یونیورسٹی کی کامیا بیو ں کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پبلک سیکٹر جامعات میں وہ وا حد یونیورسٹی ہے جس کو ڈرگ ریگو لیٹری اتھا رٹی پاکستان کی جانب سے منہ کھر بیما ری کی ویکسین بنا نے کے لیے لائسنس مل گیا ہے۔ اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 کے مطابق دنیا بھر کی جامعات میں 801-1000 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کی جبکہ پاکستان بھر کی جامعات میں نویں اور پنجاب بھر کی جامعات میں تیسری پوزیشن بھی حا صل
کی ہے۔اُ س مو قع پر تمام سینڈیکیٹ ممبران نے پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد کی جانب سے یونیورسٹی کے معیار تعلیم و تحقیق کو بہتر بنا نے اور انفراسٹر کچر ڈیو یلپمنٹ کے حوالے سے ادا کی گئی گراں قدر خدمات کو سرا ہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button