پاکستانتازہ ترین

ڈی آئی خان: مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے پیمانے پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں مختلف کارروائیاں کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل ایریا درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

12دسمبر کو ہی6 دہشت گردوں  نے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو موٴثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملے کے دوران مقابلہ کرتے ہوئے 23 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button