
سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کررہے ہیں، نیب پراسکیوشن کی ٹیم اور نواز شریف کے وکیل امجد پرویز عدالت میں موجود ہیں۔
گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل کیے آج نیب کی جانب سے اپیل پر دلائل جاری ہیں۔
نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اور اردگرد پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے حامی وکلاء کی بڑی تعداد بھی ہائی کورٹ میں موجود ہے۔







