انٹر نیشنلتازہ ترین

غزہ جنگ کا مقصد حماس کو مٹانا ہے، اسرائیل

عالمی خبر رساں ادارے اے پی کو انٹرویو میں اسرائیل کے وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور بین الااقوامی برادری کی جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے عزائم کھل کر بیان کیے۔

یوآو گیلینٹ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ میں حماس کے خاتمے تک فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ جنگی مرحلے میں مزاحمت والے ہر علاقے میں بھرپور فضائی طاقت کے ساتھ بھرپور زمینی حملے کریں گے۔

اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ مارے جانے والے اسرائیلیوں ک تعداد 1500 سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button