پاکستانتازہ ترینسیاست

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے  1923 کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے تحت عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔

دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا۔

فرد جرم میں تین مختلف الزامات لگاتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے 27 مارچ 2022 کو خفیہ دستاویز کو عوامی ریلی میں لہرایا اور جان بوجھ کر ذاتی مفادات کے لیے سائفر کو استعمال کیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button