انٹر نیشنلتازہ ترینکھیل
پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔
مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔