
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے آئندہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان آج رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرے۔ پیر کو ڈی آر اوز آر آوز تربیت کا دوبارہ آغاز کرینگے۔
عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ میں کیس کے ذریعے انتخابات 8 فروری کو طے ہوئے، ہم نے اپنے فیصلے میں لکھا کوئی بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہ کرے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا اگر ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہا تو 8 فروری کو الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ 13 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لاہور ہائی کورٹ نے سیکشن 50 کے سب سیکشن 1 بی اور 51 کی سب سیکشن 1 کو غیر آئینی قرار دیا۔







