پاکستانتازہ ترینسیاست

اتنے سال حکومت میں نہیں رہےجتنا ملک بدر اور جیل میں رہے، نواز شریف

پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں نوازشریف نےکہا آئین سے ہٹنے والوں کےخلاف ایکشن لیا تو ہمارے ہی خلاف حملہ ہوگیا۔

ہمیں نظر کھا گئی، یہ کسی نے نہیں پوچھا کہ صبح ایک شخص وزیراعظم ہے رات میں وہ ہائی جیکر کیسے بن گیا۔ ہم نے موٹرویز بنائیں، مگر آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی حکومت اتنا بھی نہ کرسکی کہ سکھر سے حیدر آباد تک موٹر وے بنادیتی۔

نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں گرین لائن، لاہور میں اورنج لائن، پنجاب میں میٹرو بس ہم نے چلائی، سلیکٹڈ حکومت سے پوچھا جائے کراچی میں ترقی کے کام کیوں نہ ہوئے؟ کراچی میں امن کس نے قائم کیا؟ کراچی میں سب کہتے ہیں کہ نواز شریف نے امن قائم کیا مگر ووٹ کی باری آئی تو ووٹ کسی اور کو چلا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button