
عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
عدالتی حکم کے بعد نجی بینک کا عملہ بانی چیئرمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد کے نجی بینک میں اکاؤنٹ غیرفعال ہوچکا ہے ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی دو نئے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوانا چاہتےہیں نئے بینک اکاؤنٹس لاہور، میانوالی سے الیکشن لڑنے کے اخراجات کے لیے استعمال ہوں گے.
عدالت نے بینک اکاؤنٹ سے متعلق درخواست منظور کرلی اور بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔







