
ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز انسٹاگرام، ایکس، ٹک ٹاک اور فیس بُک تاحال متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار 5 بجے سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار رہے۔ ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اس تعطل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں پی ٹی اے نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔







