
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی طور پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ابھی تک میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں۔
انٹیلیجنس رپورٹس مختلف ہوتی ہیں، بہت سے لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں، جب تک قانون کے سامنے سرنڈرنہیں کریں ان کی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی رکاوٹیں آئیں گی۔







